گاڑی کی ٹکر سے ایف ڈبلیو او کا اہلکار زخمی

گاڑی کی ٹکر سے ایف ڈبلیو او کا اہلکار زخمی

راولپنڈی(خبرنگار)رنگ روڈ پراجیکٹ سروے کے دوران ایف ڈبلیو او کا اہلکار تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گیا۔

تھانہ دھمیال پولیس کو عثمان نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی ایک تیز رفتار کار جو ایئر پو رٹ کی طرف جا رہی تھی نے مجھے ہٹ کیا جس سے میں روڈ پر گرگیا، میری دونوں ٹانگوں اور سر پر چوٹیں لگیں، میرے ساتھی خورشید نے کمپنی کی گاڑی منگوا کر مجھے پمز پہنچایا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں