شہری اغوا، 10 لاکھ روپے تاوان طلب، تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج

 شہری اغوا، 10 لاکھ روپے تاوان  طلب، تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج

راولپنڈی(خبر نگار)شہری کو 10 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کرلیا گیا، تھانہ نصیر آباد پولیس کو عبدالخالق نے بتایا کہ میرا بیٹا ساجد محمود ایک ہفتہ قبل گھر سے نکلا۔۔۔

 چار دن قبل ساجد محمود کے نمبرسے فون آیا، کوئی نامعلوم شخص بول رہا تھا اور کہا کہ ساجد محمود ہمارے پاس ہے ہمیں دس لاکھ روپے دیکر ساجد محمود کو لے جائو، اس کے بعد میرے دوسرے بیٹے محمد عابد جو کہ سعودی عرب میں کام کرتا ہے اس سے اغوا کاروں نے رابطہ کیا ، ملزموں نے ساجد محمود کے اکاؤنٹ سے پچاس ہزار روپے نکلوا لئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں