ریلوے کالونی میں پانی کی قلت، مکینوں نے احتجاج کی دھمکی دیدی

 ریلوے کالونی میں پانی کی قلت، مکینوں نے احتجاج کی دھمکی دیدی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)موسم گرما کے آغاز میں ہی ریلوے کالونی میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی,اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی دستیابی ہنگامی بنیادں پر یقینی بنائی جائے ورنہ ایم ڈی واسا کے دفتر اور ڈی ایس آفس کے باہر احتجاج کریں گے۔

علاقے کے مکین محمد سلطان ,اسماعیل خان, پرویز اختر, وقار احمد, کامران علی, شفیق پراچہ ,عمیر چودھری و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ واٹر ٹینکر پانچ دن میں ایک بار آ تا ہے جہاںسے صرف پا نی کی ایک بالٹی ہی میسر آتی ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز سے بورنگ پمپ کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے، پمپ بنوانے کے لیے ٹھیکہ بھی دے دیا گیا مگر منتخب نمائندے دلچسپی نہیں لے رہے ہیں، ریلوے کالونی حلقہ این اے 55 اور پی پی 16 کا حصہ ہے، جہاں سے ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد منتخب ہوئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں