اٹک:رکشہ میں لدی 28 کلو سے زائد منشیات برآمد، ملزم گرفتار

 اٹک:رکشہ میں لدی 28 کلو سے زائد منشیات برآمد، ملزم گرفتار

حضرو(نمائندہ دنیا)اٹک خورد پولیس نے رکشہ سے 28 کلو سے زائد منشیا ت برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کے پی کے سے آنے والے لوڈر رکشہ کو روکا جسے شمائل خان چلا رہا تھا، مشکوک جانتے ہوئے رکشہ میں لوڈ سامان کی جانچ پڑتال کرنے پر 28 کلو سے زائد چرس اور 500 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں