65 لاکھ روپے کا جعلی پے آرڈر دے کر گاڑی ہتھیالی گئی

  65 لاکھ روپے کا جعلی پے آرڈر دے کر گاڑی ہتھیالی گئی

راولپنڈی (خبرنگار) آن لائن گاڑی بیچنے والے کو 65 لاکھ روپے کا جعلی پے آرڈر دے کر گاڑی ہتھیا لی گئی۔

 تھانہ روات پولیس کو شیراز یوسف نے بتایا کہ آن لائن گاڑی کا ایڈ لگایا ،احمد نامی شخص اپنے دو بند وں کے ہمراہ میرے گھر آیا اور گاڑی پسند کر کے 6,550,000 روپے میں سوداطے کیا ،پھر نعیم داد نے ایک اشٹام تحریر کر کے دیا اور گاڑی کی رقم کے بدلے پے آرڈر مالیتی 6,550,000 روپے دیا جو جعلی پایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں