یونیورسٹی بس الٹنے سے 15 افراد زخمی، راہگیر خاتون جاں بحق

یونیورسٹی بس الٹنے سے 15 افراد زخمی، راہگیر خاتون جاں بحق

راولپنڈی(خبر نگار)سرکاری تعلیمی ادارے کی سٹاف بس الٹنے سے 15 افراد زخمی ہو گئے، بس کی زد میں آنے والی راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

سرکاری یونیورسٹی کی بس تیز رفتاری کے باعث عابد مجید روڈ پر ایم ایچ کے قریب اچانک الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 15 افراد زخمی ہو گئے جبکہ سڑک کنارے موجود ایک خاتون بس کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ی کے باعث بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں