قرض کی دلدل سے نکلنے تک ترقی ممکن نہیں، نیاز عرفان

 قرض کی دلدل سے نکلنے تک ترقی ممکن نہیں، نیاز عرفان

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد کے سابق چیئرمین و سپیکر شوریٰ ہمدرد پروفیسر نیاز عرفان اور دیگر دانشوروں نے کہا ہے کہ قرض کی دلدل سے نکلنے تک ترقی ممکن نہیں۔

 آئی ایم ایف سمیت عالمی مالیاتی ادارے قرضے دے کر ترقی پذیر ممالک کے اثاثوں کو گروی رکھ لیتے ہیں پاکستان کی معیشت کے فیصلے آئی ایم ایف کرتا ہے جب تک پاکستان قرضے لیتا رہے گا اس دلدل سے نہیں نکلے گا اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر پاکستانی ٹیکس ادا کرے حکمرا ن شاہانہ اخراجات ختم کریں۔ پاکستان کو نیشنل ٹیکس اتھارٹی قائم کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوریٰ ہمدرد کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قومی صدر شوریٰ ہمدرد سعدیہ راشد نے کہا ہے کہ پاکستان نایاب معدنیات، قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود گھمبیر معاشی صورت ِ حال سے دوچار ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں