اے ین ایف ہیڈ کوارٹرز میں تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات پر اجلاس

 اے ین ایف ہیڈ کوارٹرز میں تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات پر اجلاس

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)اے این ایف ہیڈکوارٹر ز میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف، میجر جنرل عبدالمعید کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزارت تعلیم اور ریگولیٹری اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔  تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر مہم کے آغاز پر تمام سٹیک ہولڈرز کا باہمی اتفاق ہوا۔ انہوں نے پرائمری کی سطح سے منشیات کی آگاہی کے حوالے سے مضامین شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں