جعلی ہاؤسنگ سکیمیں، کارروائی جاری رکھی جائے، ڈی جی آر ڈی اے

جعلی ہاؤسنگ سکیمیں، کارروائی جاری رکھی جائے، ڈی جی آر ڈی اے

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی زیر صدارت غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں جعلی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کا رروا ئی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی جی نے کہا اسلحہ کے زور پر قبضہ کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ آپریشن کے حوالے سے بہت جلد ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں