موثر حکمت عملی سے ڈینگی ایکٹیو یٹی بہتر بنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

موثر حکمت عملی سے ڈینگی ایکٹیو یٹی بہتر بنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز صفدر حسین نے کہاکہ موثر حکمت عملی اور مربوط روابط کے ذریعے ڈینگی ایکٹیویٹی مزید بہتر بنائیں۔

گزشتہ سال ڈینگی سے متاثر علاقوں کو فوکس کیا جائے ۔ جن علاقوں میں ڈینگی سرویلنس شروع کی جائے معززین علاقہ کو اپنے ساتھ شامل کریں اور لوگوں کو ڈینگی کے خاتمے اور اس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں