پاکستانی 30 فیصد درآمدات بذریعہ پولینڈ یورپ جاتی، پولش سفیر

 پاکستانی 30 فیصد درآمدات بذریعہ پولینڈ یورپ جاتی، پولش سفیر

اسلام آباد(خصوصی نیور رپورٹر)پاکستان میں پولینڈکے سفیر ماچے پسارسکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان باہمی تعلقات ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں۔

 پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ ڈ ویلپمنٹ کے شعبہ میں کام کر رہے ہیں ،پاکستان کی 30 فیصد درآمدات پولینڈ کے راستے یورپ کو جا تی ہیں،ہم پاکستانی گیس صارفین کے لیے خصوصی پاکستانی گیس کی فراہمی پر عمل پیرا ہیں,کوشش ہے کہ پولش کمپنیاں پاکستان کے انرجی بحران میں اپنا کردار ادا کریں ۔دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا حجم 1بلین ڈالرز کے قریب ہے جبکہ بہت جلد یہ ایک بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گا، پولش آئل اینڈ گیس کمپنیاں سندھ اور بلوچستان میں کام کر رہی ہیں، تیس پولش پائلٹ اور انسٹرکٹرز پاک فضائیہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پاکستان آئے ہیں،پولش سفارت خانہ انٹرویو کی تاریخوں کے لیے کسی قسم کے پیسے نہیں مانگتا ، غزہ میں انسانی امداد بھی فراہم کر رہے ہیں،پولش افراد بطور رضا کار غزہ میں کام کر رہے ہیں، پولینڈ نے فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کیا ہے اور پولینڈ میں فلسطین کا سفارتخانہ اور سفیر بھی موجود ہے ، پولینڈ کے سفیر ماچے پسارسکی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے آخر میں نیشنل پریس کلب آمد پر پولش سفیر ماچے پریسارسکی کو صدر ،سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری نے اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ پولش سفیر نے صدر این پی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی اور فنانس سیکرٹری وقار احمد عباسی کو تحائف پیش کئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں