لمز طلبا کیلئے گوہر اعجاز سکالرشپس 100 فیصد کر دئیے گئے

   لمز طلبا کیلئے گوہر اعجاز سکالرشپس 100 فیصد کر دئیے گئے

اسلام آباد(زیشان یوسفزئی)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبا کے لیے گوہر اعجاز سکالرشپس میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا، طلبا کے لیے گوہر اعجاز سکالرشپ میں 500 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

لمز طلبا کے لیے گوہر اعجاز سکالرشپس 20 سے بڑھا کر 100 فیصدکر دئیے گئے ۔ سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر پاکستانی کا حق ہے ۔ غریب ہو یا امیر ہر بچے کو تعلیم ملنی چاہئے۔ تعلیم ہی پاکستان کا مستقبل روشن کر سکتی ہے ۔ 2008سے گوہر اعجاز سکالرشپس کا اجرا کیا گیا۔ گوہر اعجاز سکالرشپس کے تحت ہر سال فنڈز بڑھائے جا رہے ہیں۔ گوہر اعجاز نے مزید بتایا کہ لمز کا شمار پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ گوہر اعجاز سکالرشپس کے ذریعے طلبا کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں