پانچویں سالانہ تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آ ج شروع ہو گی

 پانچویں سالانہ تین روزہ  انٹرنیشنل کانفرنس آ ج شروع ہو گی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پنجاب کے سابق وزیر صحت اور صدر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن(پی ایس آئی ایم) پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ۔۔۔

 پانچویں سالانہ تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس 26 تا 28 اپریل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی جس میں امر یکا ، کینیڈا،برطانیہ، ملا ئشیا ، سری لنکا،یو اے ای سمیت دنیا بھر سے 20 سے زائد وفود شرکت کرینگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تنظیم کے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر آفتاب محسن، ڈاکٹر جیمز، ڈاکٹر منظور، ڈاکٹر صومیہ اقتدارو دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں