ایم پی اے بننے پر کونسلر وارڈ6 ملک منصور کا د یا استعفیٰ منظور

  ایم پی اے بننے پر کونسلر وارڈ6 ملک منصور کا د یا استعفیٰ منظور

راولپنڈی(خاور نواز راجہ)ملک منصور افسر کا صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 6 سے دیا جانیوالا استعفیٰ منظور ہو گیا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے وارڈ نمبر 6 میں ضمنی الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دے دی، بتایا گیا ہے کہ ملک منصور افسر کو کہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے 2021 میں ہونے والے الیکشن میں وارڈ نمبر 6 سے ن لیگ کے ٹکٹ پرکونسلر منتخب ہوئے تھے ، فروری 2024 کے جنرل الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے جس کی بنا پر انہوںنے وارڈ نمبر 6 کی کونسلرشپ سے استعفٰی دے دیا جو الیکشن کمیشن نے منظور کرلیا، اس ساتھ ہی کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے وارڈ نمبر 6 سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں