مہر گڑھ یوتھ لیڈرز کے وفد کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس ،سینیٹ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی

 مہر گڑھ یوتھ لیڈرز کے وفد  کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس ،سینیٹ  اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) مہر گڑھ یوتھ لیڈرز کے 33 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

 وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بعدازاں وفد نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں