ڈاکو شہری سے 1لاکھ 15 ہزار لوٹ کر فرار ،ساتھی قابو کر لیا گیا

ڈاکو شہری سے 1لاکھ 15 ہزار لوٹ کر فرار ،ساتھی قابو کر لیا گیا

راولپنڈی (خبرنگار) شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس کو عدنان نے بتایاکہ میں اور میرا دوست حیدر مراد اپنے موٹرسائیکل پر بینک گئے اور۔۔۔

 وہاں سے رقم ایک لاکھ 15 ہزار روپے نکلوا کر اپنے گھر کے پاس پہنچے تو پیچھے سے دو نوجوان موٹر سائیکل پر آئے اور آتے ہی پسٹل نکال کر رقم چھین لی ۔ ہم نے شور کیا تو اہل محلہ آگئے اور ایک ملزم کو قابو کرکے اس سے لوڈ شدہ پستول لے لیا جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر رقم لے کر فرار ہو گیا ۔پکڑے جانے والے ملزم کا نام محمد صابر معلوم ہوا جسے مشتعل عوام نے مار اپیٹا جبکہ بھاگ جانے والے ملزم کا نام صد ام معلوم ہوا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں