پی ایم ڈی سی نجی میڈیکل کالجز کی فیس مقرر کرنے میں ناکام

پی ایم ڈی سی نجی میڈیکل کالجز کی فیس مقرر کرنے میں ناکام

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستا ن میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تعلیمی سال شروع ہونے کے دو ماہ کے باوجود نجی میڈیکل کالجز کی فیس مقرر نہیں کرسکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے نجی میڈیکل کالجز طلبہ سے 17تا 25لاکھ روپے سالانہ فیس وصول کر رہے ہیں، ملک بھر میں نجی و سرکاری میڈیکل کالجز میں نیا تعلیمی سال مارچ سے شروع ہو چکا ہے اور نجی میڈیکل کالجز نے طلبہ سے سالانہ فیس بھی وصول کر لی جبکہ طلبہ اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور تحلیل شدہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے تین سال پہلے نجی میڈیکل کالجز کیلئے سالانہ 13لاکھ روپے فیس مقرر کی، نگران حکومت نے نجی میڈیکل کالجز کیلئے نیا فیس سٹرکچر تیار کرنے کیلئے پی ایم ڈی سی کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں