زمینداروں نے پاسکوسنٹر انچارج کا علامتی جنازہ پڑھا دیا

زمینداروں نے پاسکوسنٹر انچارج کا علامتی جنازہ پڑھا دیا

گگومنڈی(نامہ نگار)زمینداروں نے پاسکوسنٹر پر میگا کرپشن پر سنٹر انچارج کا علامتی جنازہ پڑھا دیا۔جملیرااور ملحقہ چکوک کے زمینداروں محمدیار، نذیراحمد، محمدیاسین، محمدامجد،محمدرمضان ودیگرنے میڈیا کوبتایاکہ پاسکوزون بوریوالاکے سنٹرکے نچارج نے باردانہ کی تقسیم میں ایک کروڑسے زائدکی کرپشن کی ہے۔

 پہلے مرحلہ میں مڈل مینوں اورآڑھتیوں کوباردانہ فروخت کرکے کسانوں کے حق پرڈاکا ڈالا،پھر حلقہ پٹواری سے سازبازہوکربوگس گرداوریوں پرباردانہ حقداروں کودینے کے بجائے فرضی زمینداروں کوبیچ دیا، شکایات کے باوجودضلعی انتظامیہ خاموش ہے ، وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ شفاف انکوائری کرائی جائے ۔ادھر متاثرہ کسانوں نے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ پاسکو کے پرچیز انسپکٹروں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بار دانہ میرٹ پر تقسیم کیا گیا ہے اور چند لوگ ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں