ذمہ داریاں ادا کرنے سے ادارے پروان چڑھتے ہیں: محمد شفیق

ذمہ داریاں ادا کرنے سے ادارے پروان چڑھتے ہیں: محمد شفیق

بہاول پور ( خبرنگار )جنرل منیجر PAX Sales پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز محمد شفیق نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانے سے ہی ادارے پروان چڑھتے اور ملک و ملت کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 جس سے نہ صرف ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان اداروں میں برسرروزگار افسران و ملازمین بھی فلاح پاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہاول پور میں سیلز ریویو ٹریڈ پارٹنرز کے مسائل کے حل کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی آئی اے کی سینئر مینجمنٹ کے افسران جنرل منیجر پیسنجر سیلز محمد شفیق، ڈپٹی جنرل منیجر میڈم مریم، ریجنل منیجر پاکستان محمد عثمان اور HITITٹیم کے افسران سمیت ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے بہاول پور رانا محمد وسیم،ڈسٹرکٹ سیلز آفس بہاول پور کی مقامی ٹیم کے افسران اوربہاول پور ریجن کے تمام ٹریول ایجنٹس بھی موجود تھے ۔ جنرل منیجر PAX Sales پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزمحمد شفیق نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز سے وابستہ تمام افراد اور اداروں کی پی آئی اے کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے کاوشیں خوش آئند ہیں جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے بہترین سیلز پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے ٹریول ایجنٹس کو بھی مبارکباد دی۔ تقریب کے آخر میں بہترین سیلز پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے ٹاپ تھری ٹیول ایجنٹس کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور ایوارڈز بھی دیئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں