فرینڈز آف پو لیس کا ٹر یفک ہیڈکو ارٹرزراولپنڈی کا دورہ

 فرینڈز آف پو لیس کا ٹر یفک ہیڈکو ارٹرزراولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی (خبر نگار ) فرینڈز آف پولیس کا ٹریفک ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ ۔ سٹی ٹریفک پولیس، راولپنڈی کی ایجوکیشن ونگ نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز ، ریس کورس میں فرینڈز آف پولیس کے شرکا کے لیے واک اور آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا۔

 اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے ضوابط اور حفاظتی پروٹوکول کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کمیونٹی کے درمیان خلیج کو ختم کرنا ہے ۔ سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی، منیر احمد ہاشمی کی سربراہی میں ایجوکیشن ونگ نے شرکا فرینڈز آف پولیس کیساتھ ملکر ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا جس میں طلبا نے کثیر تعداد میں جوش و خروش سے حصہ لیا، سی ٹی او نے کہا فرینڈز آف پولیس کا ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کمیونٹی کی شمولیت اور روڈ سیفٹی کی تعلیم کے لیے ہمارے پُرعزم ہونے کی مثال دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں