میو ہسپتال میں کارڈیک کمپلیکس بنائیں گے:سلمان رفیق

 میو ہسپتال میں کارڈیک کمپلیکس بنائیں گے:سلمان رفیق

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا میو ہسپتال میں کارڈیک کمپلیکس بنائیں گے ، پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کی صلاحیت میں بہتری لانے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں میو و دیگر کارڈیالوجی ہسپتالوں کے کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا سرکاری ہسپتالوں کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے سے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کے رش میں واضح فرق آئے گا، پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں ویٹنگ لسٹ میں واضح بہتری لانا چاہتے ہیں۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں کی استعدادکار بڑھانا اشد ضروری ہے۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر فرقد عالمگیر نے کہا پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا صوبائی وزیر صحت نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ لال پل اور بٹ چوک کا دورہ کیا،ریلوے ٹریک اور ٹریفک روانی کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں