بدانتظامی برداشت نہیں کی جائیگی:چیئرپرسن بی آئی ایس پی

بدانتظامی برداشت نہیں کی جائیگی:چیئرپرسن بی آئی ایس پی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں تعارفی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا بدانتظامی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کیلئے بینک اکاؤنٹس کے قیام پر زور دیا تاکہ وہ آزادانہ اپنے فنڈز تک رسائی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مستحق خاندانوں کے بچوں کیلئے پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ان کی مشکلات دور کرنے اور فلاح و بہبود کیلئے مثبت کردار ادا کیا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں