چیف کمشنر کا دورہ فیسلیٹیشن سنٹر، رات 9 بجے تک اوقات مقرر

چیف کمشنر کا دورہ فیسلیٹیشن سنٹر، رات 9 بجے تک اوقات مقرر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیف کمشنر اسلام آباد نے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اور اوقات کار رات 9 بجے تک مقرر کر دیئے، ترقیاتی منصوبوں کیلئے علاقہ کے لوگوں کی کمیٹیاں بنانے اور لینڈ ریکارڈ آٹومیشن کے جائزہ اجلاس میں سٹاف کی تربیت پر توجہ دینے کی ہدایت کر دی۔

چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر جی الیون فور میں سہولیات کا جائزہ لیا اور اوقات کار تبدیل کر کے صبح 9 سے رات 9 بجے تک مقرر کر دیئے اور ہدایت کی کہ دیہی علاقوں کیلئے دو نئے سٹیزین فیسلیٹیشن سنٹرز قائم کیے جائیں۔ چیف کمشنر کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 24 ترقیاتی منصوبے پیش ہوئے ، چیف کمشنر نے ہدایت کی ترقیاتی پراجیکٹس کے علاقے کے لوگوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ چیف کمشنر دفتر اور ضلعی انتظامیہ کے ذیلی محکموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں محکموں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ چیف کمشنر کی زیر صدارت لینڈ ریکارڈ آٹومیشن کے جائزہ اجلاس میں جاری لینڈ ریکارڈ آٹومیشن سے متعلق آگاہ کیا گیا، چیف کمشنر نے ہدایت کی کہ لینڈ ریکارڈ جلد کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ سٹاف کی تربیت پر توجہ دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں