منشیات کیس کے مجر موں کو مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا ئیں

 منشیات کیس کے مجر موں کو مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا ئیں

راولپنڈی(خبر نگار)عدالت نے منشیات کے مقدمات میں مجرمان کو مجموعی طورپر 21 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔

مجرم عمیس احمد کو جرم ثابت ہونے پر 12سال قید اور 3لاکھ روپے جرما نہ کی سزا سنائی گئی ،اس سے 1800گرام چرس برآمد ہو ئی تھی ، یاسر محمود کو 9سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا ئی گئی ، مجرم یاسر محمود کوگزشتہ سال 1500 گرام چر س برآمد ہونے پر مورگاہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں