رشوت کا الزام ، پٹواری عدالت طلب ، سماعت 30مئی تک ملتوی

 رشوت کا الزام ، پٹواری عدالت  طلب ، سماعت 30مئی تک ملتوی

راولپنڈی(خبرنگار)اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بکھرنے رشوت لینے کے مقدمہ میں نامزد پٹواری کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی۔۔۔

 گزشتہ روز سماعت پر اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ملزم کے خلاف چالان پیش کیا جس کے بعد عدالت نے مقدمہ کے باقاعدہ ٹرائل کے لئے پٹواری کو سمن جاری کرتے ہوئے 30 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ پٹواری ظہور احمد نے انتقال بیع جاری کرنے کے لئے شہری سے 5لاکھ روپے رشوت طلب کی اور پہلی قسط 40 ہزار روپے وصول کئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں