کام کرنے کیلئے آ نیوالی عورتیں گھر کا صفایا کر گئیں

 کام کرنے کیلئے آ نیوالی عورتیں گھر کا صفایا کر گئیں

راولپنڈی(خبر نگار)دو عورتیں 50 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرکے لے گئیں۔

تھانہ ایئر پورٹ پولیس کو مظہر حسین نے بتایا کہ دو عورتیں گھر کا کام کرنے آئیں جنہوں نے 150000 روپے ،سونا مالیتی 50 لاکھ روپے چوری کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں