اسلام آباد میں ای سٹامپ پیپرز جاری کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد میں ای سٹامپ پیپرز جاری کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں ای سٹامپ پیپرز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے بعد شہری مینوئل سٹامپ پیپر کی جگہ ای سٹامپ پیپرز کو پراپرٹی اور لین دین کیلئے استعمال کر سکیں گے۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے پنجاب بینک کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب بینک کے نمائندوں کی جانب سے ای سٹا مپنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ جلد ہی اسلام آباد کے شہری کمپیوٹرائزڈ سٹا مپ پیپرز استعمال کر سکیں گے اور ان کی بذریعہ بار کوڈ باآسانی تصدیق بھی کی جاسکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں