اقرا یونیورسٹی کے طلبہ کا دورہ سکیورٹی ڈویژن

اقرا یونیورسٹی کے طلبہ  کا دورہ سکیورٹی ڈویژن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت اقرا یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کے وفد کو سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کروایا۔

 وفد کو اسلام آباد پولیس کے مرکزی نظام، دفاتر کی ورکنگ، کمیو نٹی پولیسنگ، پیٹرولنگ اور ناکہ جات کے حو الے سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کو سی سی ٹی وی کنٹرول روم، دفاتر، پولیس میس، اصطبل اور ڈپلومیٹک انکلیو کا بھی دورہ کروایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں