اسلام آباد سے 24گھنٹوں میں 15منشیات فروش گر فتار

اسلام آباد سے 24گھنٹوں میں 15منشیات فروش گر فتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 15منشیا ت فروشوں کو گرفتار کر لیا، تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیم نے صباحت اور تاج محمد کو گرفتار کرکے 10نشہ آور گولیاں اور 2بوتلیں شراب برآمد کی۔

گولڑہ پولیس نے OLAJIDEکو گرفتار کرکے 48بوتلیں شراب برآمد کی، سنگجانی پولیس نے حلیم شاہ سے 225گرام ہیروئن، تھانہ رمنا پولیس نے ارسلان، نعمان مسیح، مسماۃ صنم اور یسریٰ سے 575گرام ہیروئن، 210گرام چرس اور 105گرام آئس برآمد کی۔ شمس کالونی پولیس نے جہانگیر سے 570گرام ہیروئن برآمد کی، کھنہ پولیس نے فواد خان سے 521گرام ہیروئن برآمد کی، تھانہ بہارہ کہو پولیس نے محمد وسیم، ثاقب اور ولی خان سے 250گرام آئس، بنی گالا پولیس نے عاشق اور گل نذیر سے 1126گرام ہیروئن اور 20گرام آئس برآمد کی، مقدمات درج کر لئے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں