غوری وی آئی پی سے چوری ہونیوالا موٹرسائیکل برآمد نہ ہو سکا

غوری وی آئی پی سے چوری ہونیوالا موٹرسائیکل برآمد نہ ہو سکا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) تھانہ کھنہ کی حدود غوری وی آئی پی سے دن دیہاڑے شہری کا موٹرسائیکل چوری، پولیس نے متاثرہ شخص کو لولی پاپ دیکر گھر بھیج دیا۔۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے ناکہ بندی کرا دی آپ کا موٹرسائیکل جلد مل جائے گا، تین روز گزرنے کے باوجود موٹرسائیکل کا کوئی سراغ نہ ملا، غوری وی آئی پی گلی نمبر تین کے رہائشی محمد کاشف نے بتایا کہ میرا موٹرسائیکل نمبر آر ایل 799ون ٹو فائیو باہر گلی میں کھڑا تھا جو چور دن 2اور 4بجے کے درمیان لے اڑے، میری آئی جی اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ کھنہ سے اپیل ہے کہ میرا موٹر سائیکل برآمد کروایا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں