ای ڈی کیپٹل ہسپتال تعیناتی کیخلاف سیکرٹری داخلہ کو خط

ای ڈی کیپٹل ہسپتال تعیناتی کیخلاف سیکرٹری داخلہ کو خط

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کیپٹل ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے خلاف سینئر میڈیکل آفیسر نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے ۔۔

کہ ڈاکٹر فضل مولا کی ایم بی بی ایس کی ڈگری مشکوک ہے، وہ گریڈ 17کے میڈیکل آفیسر ہیں، گریڈ 20میں ای ڈی تعیناتی کسی صورت ممکن نہیں۔ ان کی پرو موشن کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے، ہسپتال کا فی الفور آڈٹ کرایا جائے اور فضل مولا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ دنیا کو دستیاب سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جہانگیر خان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے دو شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں، وہ اس وقت ای ڈی کیپٹل ہسپتال، ڈی جی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ اور ڈی جی کیپٹل ہسپتال، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سمیت 3مزید چارج سنبھالے ہوئے ہیں جس کے باعث حقیقی ڈاکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں