اوپن یونیورسٹی :میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2023 میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔
اِن پروگراموں کے نتائج طلبا و طالبات کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کردئیے گئے ہیں۔کورس مکمل کرنے والے طلبہ کوپرویژنل اسناد بہت جلد ارسال کر د ی جا ئیں گی ۔