موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر، کیس کا چالان پیش، نقول تقسیم

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر، کیس کا چالان پیش، نقول تقسیم

راولپنڈی(خبرنگار)موٹروے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے کے کیس کا چالان عدالت میںپیش اور مقدمہ کی نقول تقسیم کر دی گئیں۔

 سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے موٹر وے پولیس کے ساتھ جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتار خاتون کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید7یوم کی توسیع کر دی ۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت نے مقدمہ کی نقول تقسیم کرنے کے بعد سماعت 28مئی تک ملتوی کر دی ، آئندہ تاریخ پر ملزمہ پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں