پولیس کا کار، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کمی کا دعویٰ

پولیس کا کار، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کمی کا دعویٰ

راولپنڈی(خبرنگار)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت اجلاس میں انجمن تاجران کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

 خالد ہمدانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا منظم و متحرک 90 فیصد گینگز کو گرفتار کیا گیا ہے، کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔ چوری، موٹرسائیکل چوری، سنیچنگ اور سٹریٹ کرائمز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور جرائم کی روک تھام، ملزمان کے خلاف اہم کردارادا کر سکتی ہے، آپ کی نشاندہی پر جرائم کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں