این سی ایس ڈبلیو کی میڈیا ٹریننگ کے شرکا کیلئے تقریب تقسیم ایوارڈ

 این سی ایس ڈبلیو کی میڈیا ٹریننگ کے شرکا کیلئے تقریب تقسیم ایوارڈ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)این سی ایس ڈبلیو، یونیسیف اور یو این ایف پی اے نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے میڈیا ٹریننگ کے شرکا کے لیے ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب کا اہتمام کیا۔

 قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب کی میزبانی کی۔ مہمان خصوصی این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والے میڈیا پروفیشنلز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان بھر میں کم عمری کی شادی کے نازک مسئلے کو اجاگر کرنے میں شرکا کی کوششوں کو سراہا۔پراجیکٹ کی ٹیکنیکل لیڈر شبانہ عارف نے ورکشاپ کے 38 شرکا میں سے مختلف میڈیا کیٹیگریز میں ان کے غیر معمولی کام کے لیے فاتحین کا اعلان کیا۔ ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل میڈیا سے شاہ زمان،عثمان خان،یاور آغا،سید شباہت علی، فائزہ گیلانی،پرنٹ میڈیا سے شیما صدیقی،آسیہ انصر ،فہمیدہ یوسفی ،عائشہ صغیر،جنید طورو،عمرانہ کومل کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں