جامعہ قائد اعظم اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا پر امن احتجا ج

 جامعہ قائد اعظم اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا پر امن احتجا ج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن قائد اعظم یونیورسٹی کی جانب سے جمعہ کو پر امن علامتی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،اس دوران اعلیٰ تعلیمی اداروں کو درپیش مالی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت سے فوری مالی معاونت کا مطالبہ کیا گیا ۔

اے ایس اے کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت سے اعلیٰ تعلیمی ادارے باقاعدہ ماہانہ تنخواہ، پنشن اور معمول کے اخراجات ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ مالی سال 2023-2024میں حکومتِ پاکستان نے تعلیم کے لیے جی ڈی پی کا محض 1.6 فیصد مختص کیا جوکہ خطے میں سب سے کم ہے ۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مظہر اقبال نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے وعدے پورے کریں ، پالیسی کے مطابق، TTS کی تنخواہوں میں ہر تین سال بعد نظر ثانی کی جا ئے ، بی پی ایس فیکلٹی کو اگلے کیڈرز میں ترقی دی جا ئے ، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے کو فوری طور پر دیکھیں ۔ ٹی ٹی ایس کی تنخواہوں میں 60 فیصد اضافہ کیا جا ئے۔ ،اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کے لیے ڈیتھ/وزیراعظم امدادی پیکیج میں توسیع اور موجودہ بجٹ میں 75 فیصد ٹیکس چھوٹ دی جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں