شہریوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے ، 6موبائل فون چھین لئے گئے

شہریوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے ، 6موبائل فون چھین لئے گئے

راولپنڈی (خبر نگار)مختلف علاقوں سے 7موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے جبکہ لاکھوں روپے ، موبائل فونز چھین لئے گئے ۔

 وارث خان کی حدود میں راجہ محمد ذوالقرنین سے گن پوائنٹ پر 92 ہزار روپے ،صادق آباد کی حدود میں عنایت شاہ سے اسلحہ کے نوک پربٹوا چھین لیا گیا،نصیر آباد پولیس کو ضعیم کوثر نے بتایا کہ دو لڑکے د کان میں داخل ہوئے اور پسٹل تان کر ہم سے 6 موبائل فونز، 45 ہزار روپے چھین کرفرار ہو گئے ۔ نصیر آبادپولیس کو حاجی محمد نواز نے بتایا کہ جنید عباسی نامی شخص کو مکان کرایہ پر دیا جو جاتے ہوئے پنکھے اور پانی کی موٹر وغیرہ بھی ساتھ لے گیا ۔ ریس کورس پولیس کو مریم نے بتایا کہ میری غیر موجودگی میں میرے سوتیلے والد راجہ شفیق احمد نے میری ماں پر تشدد کیا اور گھر سے میرا موٹرسائیکل ، سونا مالیتی 50لاکھ روپے ، پرائز بانڈ مالیتی 12لاکھ روپے لے گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں