ڈی سی اسلام آ باد کی انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کی ہدایت

ڈی سی اسلام آ باد کی انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔۔۔

 تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے مجموعی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی جبکہ مجسٹریٹس کی جانب سے بھی ہفتہ بھر میں کی گئی کارروائیوں پر رپورٹ جمع کروائی گئی۔ اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد نے ڈینگی سے بچاؤ  کی مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا شہر بھر میں قائم تجاوزات ختم کی جا ئیں ،اسسٹنٹ کمشنرز شہریوں کو ڈینگی بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دیں، انہوں نے کہا کہ شہر میں دفعہ 144کا نفاذ ہے ،کسی بھی قسم کے مجمع یا اکٹھ کی کسی صورت اجازت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں