سی ڈی اے کا گریجویٹس کیلئے 6ماہ کی انٹرن شپ کا اعلان

سی ڈی اے کا گریجویٹس کیلئے 6ماہ کی انٹرن شپ کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) سی ڈی اے نے تنظیم کے مختلف شعبوں میں نئے گریجویٹس کیلئے 6ماہ کے بامعاوضہ سی ڈی اے انٹرن شپ پروگرام 2024کا اعلان کیا ہے۔

 سی ڈی اے ذرائع کے مطابق انٹرن شپ پروگرام جون 2024سے شروع ہو گا، کامیاب امیدواروں کو سی ڈی اے کے مختلف شعبوں میں 6ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 40,000روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔ صرف ای درخواستیں قبول کی جائیں گی جو کہ لنک https://apps.cda.gov.pk/Jobs/Internship پر بھری جاسکتی ہیں، نامکمل درخواستیں شارٹ لسٹ نہیں ہوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں