نشہ اب نہیں مہم کے تحت غیر ملکی سمیت 5منشیات فروش گرفتار

نشہ اب نہیں مہم کے تحت غیر ملکی سمیت 5منشیات فروش گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کی جانب سے ’’نشہ اب نہیں‘‘ مہم کے تحت گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5منشیا ت فروشوں کی گرفتار کیا گیا۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے عثمان اور ارسلان کو گرفتار کرکے 1130گرام ہیروئن اور خنجر برآمد کیا، تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے آفتاب کو گرفتار کرکے 50گرام آئس برآمد کی۔ تھانہ نون پولیس نے محمد ایاز کو گرفتار کرکے 510گرام چرس، سبزی منڈی پولیس نے ملزم پیٹر اوبے (نائجیرین) کو گرفتار کرکے 550گرام ہیروئن برآمد کی، مقدمات درج کر لئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں