وزارت تعلیم میں 240اساتذہ کی بھرتی کیلئے کمیٹیاں قائم

وزارت تعلیم میں 240اساتذہ کی بھرتی کیلئے کمیٹیاں قائم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں، سینئر پروفیسرز پر مشتمل ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دے د ی گئی ہیں۔۔

 گریڈ 14میں اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے چار سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق 29مئی سے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہو گا۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی بھرتی میں میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، بھرتی ہونے والے 240اساتذہ کو بہترین ٹرینرز سے تدریسی تربیت دلائی جائے گی، گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں تعینات کر دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں