ڈاکو دفتر سے 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ، مزاحمت پر 1 شخص زخمی

ڈاکو  دفتر سے  40 لاکھ  روپے  لوٹ  کر  فرار  ،  مزاحمت  پر  1  شخص  زخمی

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے ایک گاڑی، 16موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے جبکہ شہر یوں سے لاکھوں روپے، موبائل فونز چھین لئے گئے۔۔

 مزاحمت پر ایک شہری زخمی ہو گیا۔ تھانہ ریس کورس کی حدود سے عمیر کی گاڑی چوری کر لی گئی، مندرہ پولیس کو کامران نے بتایا کہ دفتر میں 4مسلح ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے نور حسین، انور، گیٹ کیپر آصف، سیلز منیجر کو یرغمال بنا کر لو ٹ مار کی، اس دوران مزاحمت کرنے پر نور حسین کو زخمی کر دیا، ملزمان زاہد، طاہر، قیصر، وقاص سے موبائل فون اور شناختی کارڈ بھی لے گئے، رقم کا حساب لگایا تو پتا چلا ملزم 40لاکھ روپے لوٹ کر لئے گئے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ صادق آباد میں غلام مجتبیٰ سے 10ہزار روپے، موبائل فون چھین لیا گیا، نیوٹاؤن میں سہیل کی بیوی سے موبائل فون، 20ہزار روپے چھین لئے گئے۔ سول لائن پولیس کو محمد لطیف نے بتایا کہ گھر سے سونا مالیتی 18لاکھ روپے، پرائز بانڈ مالیتی 150000روپے چوری ہو گئے، روات پولیس کو معین نے بتایا کہ شادی کے دوران 4موبائل فون، چار تولہ سونا اور ساڑھے 3لاکھ روپے چوری کر لیے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں