شہری پلاسٹک کے بجائے کپڑے کے بیگز استعمال کریں،ڈی سی

شہری پلاسٹک کے بجائے کپڑے کے بیگز استعمال کریں،ڈی سی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ پلاسٹک بیگز نے ماحول کو بری طرح متاثر کیا ہے حکومت پنجاب نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی ۔۔

اور اس کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی تیار کر لی۔ 5جون کے بعد پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہری پلاسٹک بیگز کے بجائے کپڑے اور پولی تھین کے بیگز کا استعمال کریں ۔ پلاسٹک کے بیگز میں کھانے پینے کی اشیا رکھنے و پیک کرنے سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں