اسلام آباد میں کیپٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں کیپٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کیپٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدا رت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ کیپٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ماڈل پر کام کرے گی، اس سپیشلا ئز کمپنی کا کام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق ہوگا، یہ کمپنی سی ڈی اے کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے انٹیگریٹڈ پروگرامز پر عملدرآمد کروائے گی۔ باقاعدہ تنظیمی ڈھانچہ بننے کے بعد اسکو شہر بھر میں آپریشنل کر دیا جائے گا۔ اسی طرح شہر بھر میں کوڑا کرکٹ تلف کرنے کیلئے مختلف کیٹیگریز بھی بنائی جائیں گی، جن میں رہائشی علاقوں کیلئے الگ اور کمرشل کیلئے علیحدہ سسٹم ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں