14 اگست کو نمائش چورنگی سے لاپتہ ہونے والی 4 سال کی عائشہ مل گئی

14 اگست کو نمائش چورنگی سے لاپتہ ہونے والی 4 سال کی عائشہ مل گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)14 اگست کو نمائش چورنگی سے لاپتہ ہونے والی 4 سال کی عائشہ مل گئی، بچی سرجانی ٹاؤن میں فیملی کے پاس رہ رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 14 اگست کو لاپتہ ہونے والی بچی سرجانی ٹاؤن کے رہائشی خاندان کے پاس رہ رہی تھی، سرجانی ٹاؤن کی رہائشی فیملی اور عائشہ کی والدہ عزیزآباد پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں۔بچی کی دیکھ بھال کرنے والی فیملی نے اپنے بیان میں کہا کہ بچی عائشہ 3، 4 ماہ سے ہمارے پاس تھی۔فیملی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بچی کو لیاری میں رہنے والوں نے قید کرکے رکھا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں