اوپن یونیورسٹی :میٹرک ، ایف اے طلبہ کی رہنما ئی کیلئے ٹیوٹر تعینات

 اوپن یونیورسٹی :میٹرک ، ایف اے  طلبہ کی رہنما ئی کیلئے ٹیوٹر تعینات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024میں داخل ہونے والے میٹرک اور۔۔۔

 ایف اے پروگراموں کے لاکھوں طلبہ کی ر ہنمائی کے لئے ملک بھر میں ٹیوٹرز تعینات کردئیے ہیں، ٹیوٹرز اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے نبھائیں۔ اِن خیالات کا اظہار اسلام آباد ریجنل کیمپس کے ڈائریکٹر احسن شکور نے گزشتہ روز ٹیوٹرز بریفنگ اجلاس سے خطاب میں کیا، آخر میں 150ٹیوٹرز کو تعیناتی لیٹرز اور ٹیوٹرز بیگ تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں