ناقص تفتیش، سابق ایس ایچ او مورگاہ سمیت 6اہلکار برخاست

 ناقص تفتیش، سابق ایس ایچ او مورگاہ سمیت 6اہلکار برخاست

راولپنڈی( خبر نگار)تھانہ مورگاہ کے قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں دستاویزات کے ردو بدل اور شہادتوں کو ضائع کرکے ملزمان کو فائدہ پہنچانے والے سا بق ایس ایچ او مورگاہ سمیت چھ اہلکارمحکمہ سے برخاست۔۔۔

 اہلکاروں نے قتل کے مقدمہ میں سرکاری دستاویزات میں ردوبدل کیا تھا۔ برخاست ہونے والے اہلکاروں میں سا بق ایس ایچ او مورگاہ انسپکٹر شاہد گیلانی، سب انسپکٹر وقاص احمد، سب انسپکٹر فرخ محمود،ہیڈ کانسٹیبل مرتضیٰ حسن، ہیڈ کانسٹیبل تصور حسین، ہیڈ کانسٹیبل حق نواز شامل ہیں،انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر سی پی او سید خالدہمدانی کے حکم پراہلکاروں کے خلاف تھانہ مورگاہ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا،اہلکاروں نے قتل کے مقدمہ میں جعلی دستاویزات تیار کی تھیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں