ورکرزفیڈریشن ایگزیکٹوبورڈ کا آج اجلاس، مسائل، تنخواہوں میں اضافہ پر مشاورت ہو گی

ورکرزفیڈریشن ایگزیکٹوبورڈ  کا آج اجلاس، مسائل، تنخواہوں  میں اضافہ پر مشاورت ہو گی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان ورکرزفیڈریشن کے نیشنل ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس چیئرمین عبدالرحمان عاصی کی زیر صدارت آج پی ڈبلیوایف کے مرکزی آفس ستارہ مارکیٹ سیکٹرG-7/2اسلام آباد میں ہوگا۔۔۔

 جس میں فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چودھری یٰسین،صدر شوکت علی انجم سمیت دیگر قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں مزدوروں کو درپیش مسائل،بجٹ میں مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے ،غیر رسمی شعبے کے مزدوروں کیلئے قانون سازی،لیبرقوانین پر عملدرآمد اور تنظیم سازی پر مشاورت ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں