ہلالِ احمر:گوادر کے سیلاب زدہ 4ہزار گھرانوں کو مالی مدد کا اجرا

ہلالِ احمر:گوادر کے سیلاب زدہ 4ہزار گھرانوں کو مالی مدد کا اجرا

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ہلالِ احمر پاکستان کے زیر اہتمام گوادر کے سیلاب متاثرہ 4 ہزار گھرانوں کیلئے مالی مدد کا اجرا کر دیا گیا۔۔۔

 سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر علاؤ الدین مری، گوادر سے ایم این اے ملک شاہ گورگیچ، چیئرمین ہلالِ احمر بلوچستان ٹکری شوکت اللہ لانگو کے ہمراہ چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے بزر کے ذریعے منصوبہ کا افتتاح کیا۔ میر علاؤ الدین مری نے کہا ادارہ کی کارکردگی، خدمات اور انسانیت کیلئے اقدامات تاریخ سنہری حروف میں لکھے جائیں گے ۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس کے پیٹر پی ہوف نے ہلالِ احمر کے گوادر کیلئے بروقت ریسپانس اور کیش امداد کو سراہا۔ شاہد احمد لغاری نے کہا گوادر میں ریسپانس چیلنج تھا، جیونی،پیشکان، سریندر اور گوادر سٹی کے 4 ہزار گھرانوں کو شفاف انداز سے رجسٹرڈ کیا گیا، اپنا عہد پورا کرتے ہوئے پہلی امدادی قسط جاری کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں