ڈائریکٹوریٹ حفاظتی ٹیکہ جات:مستقل افسران کی تعیناتی التوا کا شکار

ڈائریکٹوریٹ حفاظتی ٹیکہ جات:مستقل افسران کی تعیناتی التوا کا شکار

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وفاقی حکومت کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ حفاظتی ٹیکہ جات کے قیام کو دو سال ہونے کے باوجود ڈائریکٹر جنرل سمیت پانچ افسران کی اسامیوں پر مستقل تعیناتی کیلئے عمل شروع نہیں ہوسکا۔

وزارت قومی صحت نے ڈائریکٹر جنرل سمیت گریڈ17تا20 کی خالی اسامیوں پر تقرری کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو امتحان کے انعقاد کیلئے سمری نہیں بھجوائی۔ ڈائریکٹر جنرل گریڈ20 کی اسامی، ڈائریکٹر آپریشن، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایچ آر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامیوں پر ڈیپوٹیشن وعارضی افسران تعینات ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر احمد قاضی سندھ حکومت کے ملازم اور ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں ان کو ڈائریکٹرجنرل صحت کا اضافی چارج دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں